اسپورٹس راؤنڈ اپ

چیمپئنز فٹبال لیگ میں اسپینش کلب سیویلیا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-2سے شکست دیدی

چیمپئنز فٹبال لیگ میں اسپینش کلب سیویلیا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-2سے شکست دیدی

انگلش کلب مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم چیمپئنزفٹبال لیگ سےباہرہوگئی۔اسپینش کلب سیویلیا نےراؤنڈ آف 16 کےدوسرےلیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ کوایک کےمقابلےمیں دوگول سےشکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول بین یدیرنےاسکورکئے۔


دوہزاراٹھارہ ورلڈ سرف لیگ چیمپئن شپ ٹورمیں سب سےبڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب عالمی نمبرایک جان فلورینس وائلڈ کارڈہولڈرمکی رائٹ کےہاتھوں ایونٹ سےباہرہوگئے۔

یہ 1991کےبعد پہلا موقع ہےکہ ورلڈ چیمپئن سیزن کےاوپننگ ایونٹ کےدوسرےراؤنڈمیں ہی باہر ہوگئے۔


سابق ورلڈ چیمپئن مائیکل کویات کوسکی نےاٹلی میں ہونے والی ٹیرینوایڈریاٹکوسائیکل ریس جیت لی۔ریس کا آخری ٹائم ٹرائل مرحلہ آسٹریلیا کےروہان ڈینس کےنام رہا۔

کویات کوسکی نے24سیکنڈزکی مجموعی برتری کےساتھ ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

loading...
loading...