اسپورٹس راؤنڈ اپ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ورلڈ نمبرون راجرفیڈررنےانڈین ویلزٹینس ٹورنامنٹ کےمینزسنگلزکےچوتھےراؤنڈ میں جگہ بنالی۔

فیڈررنےتیسرےراؤنڈ میں سربیا کےفلپ کراجی نووچ کواسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔

سوئس اسٹارنےایک گھنٹےسےبھی کم وقت میں چھ دواورچھ ایک کےاسکورکےساتھ فتح سمیٹی۔


مانچسٹرسٹی پریمیئرلیگ ٹائٹل جیتنےکےمزید قریب پہنچ گئی۔سٹی نے اسٹوک سٹی کو دوصفرسےمات دےکر پوائنٹس ٹیبل پرمانچسٹریونائیٹڈ کےخلاف 16 پوائنٹس کی واضح سبقت حاصل کرلی۔

سٹی کےاسپینش مڈفیلڈرڈیوڈ سلوا نے 10ویں اور50ویں منٹ میں گول اسکورکئے۔


جرمن سائیکلسٹ مارسیل کٹل نےاٹلی میں ہونے والی ٹورینو ایڈریاٹیکوسائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ دلچسپ مقابلےکےبعد جیت لیا۔

کٹل نے153کلومیٹرکا فاصلہ تین گھنٹے49 منٹ 54 سیکنڈزمیں طےکیا۔

مائیکل کیویات کوسکی نےریس لیڈرکی بلوجرسی برقراررکھی۔

loading...
loading...