اسپورٹس راؤنڈ اپ

مانچسٹر سٹی کو ہوم گراؤند پر 2016کے بعد پہلی شکست ہوئی

مانچسٹر سٹی کو ہوم گراؤند پر 2016کے بعد پہلی شکست ہوئی

چیمپئنزفٹبال لیگ کےپری کوارٹرفائنل کےدوسرےلیگ میں مانچسٹرسٹی کوہوم گراؤنڈ پرایف سی بیسل کےہاتھوں دوایک سےشکست ہوئی تاہم سٹی نےپہلےلیگ میں بڑے مارجن سے فتح کی بدولت ایونٹ کےکوارٹرفائنلزتک رسائی حاصل کرلی۔

مانچسٹرسٹی کی ہوم گراؤنڈ پر2016کےبعد یہ پہلی شکست ہے۔


پیرس نیس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ نیدرلینڈزکےواؤٹ پوئیلزنےجیت لیا۔ ڈچ سائیکلسٹ نے18 کلومیٹرپرمحیط ٹائم ٹرائل مرحلےمیں25.33 سیکنڈزکےوقت کےساتھ فتح سمیٹی۔

اسپینش رائیڈرلوئس سانچیزنےساتویں پوزیشن پررہتےہوئےریس لیڈرکی یلوجرسی حاصل کرلی۔


اندورا کےبرفیلےپہاڑوں پرہوئےفری رائیڈ ورلڈ ٹوراسکیئنگ مقابلے جس میں دنیا کےبہترین اسکیئرزاوراسنو بورڈرزنےصلاحیتوں کےجوہردکھائے۔

مینزکٹیگری میں سوئیڈن کےکرسٹوفرٹرڈل نےپہلی پوزیشن حاصل کی۔

اٹالین اسکیئرآریانا خواتین ایونٹ میں پہلے نمبرپررہیں۔ اسنوبورڈنگ ایونٹ  فری رائیڈ ورلڈ ٹورچیمپئن سیمی لیوبکےکےنام رہا۔

loading...
loading...