اسپورٹس راؤنڈ اپ

مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو 2-3سے شکست دی

مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو 2-3سے شکست دی

انگلش پریمیئرلیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ نےدوگول کےخسارےکےباوجود کرسٹل پیلس کو تین دوسےشکست دےکرپوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کرسٹل پیلس نے11ویں اور48ویں منٹ میں گول کرکےسبقت حاصل کی تاہم یونائیٹڈ نےدوسرےہاف میں نہ صرف حساب برابرکیا بلکہ انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول کرکےمیچ جیت لیا۔


ڈچ سائیکلسٹ ڈائیلن گروئن ویگن نےدلچسپ مقابلےکےبعد پیرس نیس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔

ڈچ سائیکلسٹ نے187 کلومیٹرکا فاصلہ چارگھنٹے51منٹ 31 سیکنڈزمیں طےکیا۔

فرانس کے آرنڈ ڈیمارےنےریس لیڈرکی یلواوروائٹ جرسی برقراررکھی۔


برلن میں ہونے والے آئس اسپیڈ وےچیمپئن شپ کےتیسرے راؤنڈ میں روس کے دمتری کولتا کوو نےعمدہ کارکردگی کےسلسلےکوبرقراررکھتےہوئے مسلسل  دوسری فتح سمیٹ لی۔

اس فتح کی بدولت دفاعی چیمپئن دمتری کو چیمپئن شپ ٹیبل پردانل ایوانوو پر25پوائنٹس کی واضح سبقت حاصل ہوگئی۔

loading...
loading...