اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: پاکستان فائنل میں ازبکستان کا سامنا کریگا

1a

ماسکو:روس میں جاری اسٹریٹ چائلڈ  فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کل ازبکستان کا سامنا کرے گی۔

روس کے دارالحکومت ماسکومیں جاری ایونٹ کےسیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو دلچسپ مقابلےمیں شکست دےکرفائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں  اس کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا۔

 مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کےدرمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابررہا۔

 پاکستان نے پنالٹیزپرپانچ چارکےاسکورسےفتح اپنےنام کی۔

یہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی سے اس سےقبل 2014میں برازیل میں ہونےوالےایونٹ میں قومی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ روایتی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جا تا ہے۔

loading...
loading...