اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 6وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونچی نے 71رنز کی اننگ کھیلی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونچی نے 71رنز کی اننگ کھیلی

دبئی:اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 6وکٹوں سے باآسانی شکست دےدی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 3کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔

لاہورقلندرز کی جانب سے اینٹن ڈیوسچ 62، فخرزمان 34 اور برینڈن مککلم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے3وکٹیں جبکہ جے پی ڈیومنی، محمد سمیع اور شاداب خان 1،1وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار آغاز کیا۔

لیوک رونچی71، شاداب خان 32 اور جے پی ڈیومنی21رنز بنا کرنمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 164رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں کوئی فتح نہیں سمیٹ پائی ہے۔

loading...
loading...