اجمان ٹی 20لیگ: آئی سی سی کا کرپشن تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان

سربراہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ

سربراہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ

اجمان ٹی ٹوئنٹی آل اسٹارزلیگ میں کرپشن کے ٹھوس شواہدملنے کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تحقیقات جاری رکھنےکااعلان کردیا۔

اجمان آل اسٹارزلیگ میں کرپشن کے ٹھوس شواہد ملنے کے بعدآئی سی سی نے  تحقیقات جاری رکھنےکا اعلان کرتےہوئے ممبربورڈزکوبھی ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں سےوضاحت طلب کرنےکی ہدایت کردی۔

لیگ میں جان بوجھ کرآؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیگ انگلیاں اٹھیں تو لیگ کو بند کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق لیگ متحدہ عرب امارات بورڈ سے منظور شدہ نہیں لیکن آئی سی سی کے کچھ ممبر بورڈزکےپلیئرزنےبھی ایونٹ میں حصہ لیا۔

فی الوقت آرگنائزرزسے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

جبکہ آئی سی سی ممبرزکوغیرمنظورشدہ ایونٹ میں حصہ لینےوالےکرکٹرزسےوضاحت طلب کرنےاورقوانین کی خلاف ورزی پرایکشن لینےکی ہدایت کی گئی ہے۔

loading...
loading...