ابوظہبی کرکٹ کا رواں برس ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا اعلان

great

ابوظہبی کرکٹ نے رواں برس اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل فرنچائز لاہورقلندرزپاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

شیخ زید کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں زید اسٹیڈیم ابوظبی میں چار سےچھ اکتوبر تک ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد ہوگا۔ ایونٹ میں چھ ممالک سے منتخب کردہ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

ایونٹ میں انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سے یارکشائروائکنگز، جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی چیلنج سے ٹائٹنز، آسٹریلیا بگ بیش سے ہوبارٹ ہری کینز، بوسٹ ڈیفینڈرز افغانستان کی جانب سے ان ایکشن ہوگی۔پاکستان سپرلیگ سے لاہورقلندرزکی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

لاہورقلندرز کے سی ای او رانا عاطف کے مطابق لیگ میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔

ابوظبی کرکٹ نے لاہورقلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کو سراہتے ہوئے شرکت کی دعوت دی جسے بخوشی قبول کیا۔

لاہورقلندرز کی ٹیم پی ایس ایل میں اچھا پرفارم تو نہیں کرپارہی لیکن اپنے پروگرام سے پاکستان کرکٹ کی خدمت ضرور کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

تین روزہ لیگ کیلئے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، انگلینڈ کے ٹائمل ملز اورگیری بیلنس، جبکہ پاکستان کے یاسرشاہ شرکت کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

لاہورقلندرز کی ٹیم کا اعلان ایونٹ کے قریب آتے ہی کردیا جائے گا۔جس میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

loading...
loading...