Wednesday 2, September 2015
English news
   
 
ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں

کراچی: ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں، شرکاء نے قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کراچی میں یوم القدس کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک ریلی نکالی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لے فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہوگیا ہے اب وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مقررین کا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے بچاوٴ کی جنگ لڑنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ حیدرآباد میں القدس کمیٹی کی جانب سے قدم گاہ مولا علی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء امریکا اوراسرائیل کیخلاف نعرے لگارہے تھے، اس موقع پرمقررین نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ سکھر میں شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر تنظیموں نے مرکزی امام بارگاہ سے چوک گھنٹہ گھر تک القدس ریلی نکالی جس میں شریک سینکڑوں افراد نے بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔ میرپورخاص اورعمرکوٹ میں جعفریہ الائنس، شیعہ علماء کونسل اورامامہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ خیرپور میں شیعہ علماء کونسل نے امام بارگاہ قصر حسینی سے چھتری چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاڑکانہ میں شیعہ علماء کونسل نے امام بارگاہ شاہ خراسان سے جناح باغ چوک تک ریلی نکالی۔ ریلی میں شریک علماء نے بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کی۔ شہداد کوٹ میں امام بارگاہ سید علی اکبر شاہ سے القدس ریلی نکالی گئی۔ شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے کوٹوموٹو چوک پرپہنچ کرقبلہ اول کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔ جیکب آباد میں ملت جعفریہ سمیت دیگر تنظیموں نے مرکزی امام بارگاہ پیٹی بازار سے ریلی نکالی۔ ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بیت المقدس پراسرائیلی قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔ ٹھٹھہ، مٹھی، شہدادکوٹ، نوابشاہ، سانگھڑ اور شکارپور میں بھی یوم القدس کے موقع پرریلیاں نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پشاور میں کوچہ رسالدار سے انجمن وحدت مسلمین کی طرف سے نکالی گئی ریلی قصہ خوانی بازار میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
  
 
 
September 02, 2015, 02:49:09 PM پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹولاڑکانہ روانہ
September 02, 2015, 02:30:54 PM لاہور:بڑی مقدارمیں حرام گوشت برآمد،3 افراد گرفتار
September 02, 2015, 02:11:40 PM شمالی وزیرستان،خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری،33دہشتگرد ہلاک
September 02, 2015, 01:49:40 PM سندھ میں پہلےمرحلےکیلئےبلدیاتی انتخابات کاشیڈول متنازعہ
September 02, 2015, 01:31:39 PM پاکپتن : غیرت کے نام پر فائرنگ سے3 بہنیں قتل
September 02, 2015, 01:11:05 PM وزیراعظم نوازشریف سےوزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات
September 02, 2015, 12:49:46 PM پشاور:پولیس مقابلےمیں شہید3اہلکا روں کی نمازجنازہ اداکردی گئی
September 02, 2015, 12:31:58 PM عمران خان آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے
September 02, 2015, 12:11:05 PM رؤف صدیقی کی ضمانت میں17ستمبر تک توسیع
September 02, 2015, 11:48:43 AM گورنرسندھ عشرت العباد نجی دورے پربیرون ملک روانہ
September 02, 2015, 11:31:48 AM پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ،3 اہلکار وں سمیت 4 افراد جاں بحق
September 02, 2015, 11:11:43 AM فیصل آباد ،شیخوپورہ :مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک
September 02, 2015, 10:49:00 AM حافظ آباد :اغواء اور زیادتی کے بعد نوجوان کو قتل
September 02, 2015, 10:31:45 AM گوجرانوالہ میں مسافر بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
September 02, 2015, 10:11:14 AM جہلم اوربہاولپورکی جیلوں میں آج3 قیدیوں کو تختہ دارپر لٹکادیا گیا
September 02, 2015, 01:10:26 AM لندن :قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
September 01, 2015, 11:11:16 PM لاہور :چڑیا گھر میں ننھے شیر کے بچوں کی پیدائش
September 01, 2015, 10:33:47 PM کراچی :ناظم آبادمیں دھماکے کی آواز
September 01, 2015, 10:04:23 PM لاہور :سیکیورٹی صورتحال ،تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی فراہم
September 01, 2015, 09:26:17 PM عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی اسلام آباد آمد
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News