سیب کے سرکے سے خشکی کا خاتمہ

-Getty

-Getty

بہت سے قدرتی اجزاء کا استعمال آپ کو خشکی سے مکمل نجات دلا سکتا ہے ۔ ان میں سے ایک سیب کا سرکہ بھی ہے۔ سیب کا سرکہ کیا کمالات دکھا سکتا ہے؟ ذیل میں پڑھئیے۔

جراثیم کا  خاتمہ

اس میں شامل قدرتی جڑی بوٹیاں  مختلف نوعیت کا جراثیم کا خاتمہ کرنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں ۔  لہذا اس کا استعمال آپ کے سر سے خشکی اور مختلف نوعیت کا جراثیم کا مکمل خاتمہ کرتا ہے ۔ 

سوجن کا خاتمہ

سیب کے سرکے کا استعمال  سر کی کھوپڑی میں خشکی کے سبب  ہونے والے  درد اور سوجن کا مکمل خاتمہ کرتا ہے ۔ 

جلدی نمی 

اس کا استعمال سر  میں جلدی نمی کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے ۔  جبکہ اس کا تیزابی عنصر جلد میں پی ایچ کا توازن بھی برقرار رکھتا ہے۔ 

کیمیکل سے مکمل پاک 

یہ مکمل طور پر  مصنوعی کیمیائی اجزاء سے پاک ہو تا ہے لہذا روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال جلد کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتا۔

بال گھنے اور مضبوط 

  ان تمام خصوصیات کے علاوہ اس میں ایک اہم  اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ بالوں کو انتہائی مضبوط اور گھنے  کرتا ہے  جس کے سبب سر کی ہڈی مضبوط  ہوتی ہے۔  اور خشکی کا خاتمہ تیزی کے ساتھ ممکن ہوتا ہے ۔

بشکریہ   myhealthtips  

loading...
loading...