انگلیاں چٹخانے پر آواز کیوں پیدا ہوتی ہے؟

-The Youtube buzz

-The Youtube buzz

البرٹا یونیورسٹی کی تحقیق میں ایم آر آئی سکین کے ذریعے انگلیوں کو چٹخانے پر جوڑوں کے اندر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ چٹخانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آواز درحقیقت سینوویال فلوئیڈ (رطوبت زلالی) میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ابھرتی ہے۔

 سینوویال فلوئیڈ ایسی پتلی رطوبت ہوتی ہے، جو انسانی جسم کے بیشتر جوڑوں کے درمیان موجود خلاء کو بھرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب انگلیوں کو چٹخایا جاتا ہے تو یہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے خلاء پیدا کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے جوڑ کی سطح اچانک الگ ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں آواز پیدا ہوتی ہے۔

 اس حوالے سے الٹرا ساؤنڈز کی مدد سے بھی جائزہ لیا گیا کیونکہ یہ ٹیکنالوجی ایم آر آئی کے مقابلے میں پچاس سے سو گنا زیادہ تیزی سے چیزوں کو کیچ کرتی ہے۔ نتائج سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ایسا کرنے سے دباؤ میں ہونے والی تبدیلی کے نتیجے میں رطوبت میں پیدا ہونے والے بلبلے چٹخنے کی آواز پیدا کرتے ہیں۔

انگلیاں چٹخانے کی عادت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جوڑوں کے امراض یا دیگر طبی مسائل کا باعث بنتی ہے، تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قابل اعتبار شواہد موجود نہیں کہ انگلیاں چٹخانا کسی قسم کے مسئلے کا باعث بنتا ہے۔

دوسری جانب کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ اس عادت کے کسی قسم کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے، مگر محققین کے بقول اس کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہے۔

بشکریہ ٹیلی گراف

loading...
loading...