رینسم وئیر کیا ہے؟ اس سے کیسے بچا جائے؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گزشتہ روز امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 74 ملکوں کے متعدد اداروں پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس میں کمپیوٹرز کو ہیک کر لیا گیا۔

اس سائبر حملے کو سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے، سائبر سکیورٹی کے ماہرین ان واقعات کو ایک مشترکہ حملے کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔

ایک ماہر نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے ہزاروں کمپیوٹروں میں وانا کرائی نامی رینسم ویئر دیکھا ہے۔ ایک اور ماہر نے کہا ہے کہ رینسم ویئر 74 ملکوں میں دیکھا جا چکا ہے اور اس فہرست میں مزید ملک شامل ہو رہے ہیں۔

بعض ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹر انفیکشن کا تعلق ایک ہیکر گروپ ‘دی شیڈو بروکرز’ سے ہے جس نے حال ہی میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ہیکنگ ٹولز چرا کر نشر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مائیکروسافٹ کمپنی نے گذشتہ مارچ میں اسی قسم کے حملے سے بچنے کیلئے ایک پیچ جاری کیا تھا لیکن بہت سے کمپیوٹروں میں یہ انسٹال نہیں ہو سکا۔

 رینسم وئیر ہے کیا ؟

رینسم وئیر  آن لائن  کئے جانے والے جرائم میں سے ایک کی اصطلاح ہے۔ ایک انوکھا طریقہ واردات، جس میں  آپ کے کمپیوٹر کی فائل کو مکمل تباہ اور خراب کر دیا جاتا ہے ۔ 

پھر آپ کے کمپیوٹر کی اسکرین پر ایک پیغام آتا ہے جس کو اکثر ہم (پاپ اپ )کہتے ہیں ۔   یہ پیغام آپ کو بتاتا ہے کہ  آپ کی تمام فائلز یا ویب سائٹس لاک ہو چکی ہیں ۔

پھر ان لاک یا خراب فائلز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

لیکن   ایسا کیوں ہوتا ہے  ؟

ایسااس لئے ہوتا ہے کیوں کہ بہت سے لوگ اپنے ڈیٹا کا بیک اپ تیار کر کے نہیں رکھتے ۔  اس لئے اگر رینسم وئیر سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ڈیٹا کا بیک اپ ضرور رکھیں۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک اضافی ڈرائیو اپنے پاس رکھیں یا پھر اپنا اہم ڈیٹا خود کو ای میل کر دیں۔

اس سے کیسے بچاجائے؟

مائکروسافٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سائبر اٹیک کے بعدتمام ونڈوز خاص کر ونڈوز7کو فوراً اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی اپنے کمپیوٹر میں اینٹی وائرس پروگرام انسٹال کریں۔ اور اگر آپ کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ رونما ہوجائے تو کبھی بھی ہیکر کو تاوان ادا نہ کریں ورنہ وہ بار بار آپ سے پیسے وصول کرےگا۔

loading...
loading...