موبائل فون کو ہیکنگ سے بچانے کے پانچ طریقے

-TIme Out

-TIme Out

اسمارٹ فونز ہماری  زندگی  کی ایک اہم ضرورت بن چکے ہیں۔  ہم اکثر اپنے بے شمار مسائل ان کی مدد سے حل کرتے ہیں ۔ اہم قسم کے پاسورڈز، بینک اکاؤنٹ کوڈ وغیرہ  اور اس کے علاوہ بہت کچھ آج کل اسمارٹ فون کی مدد سے کیا جاتا ہے۔  لہٰذا آج  کے دور میں جتنا اسمارٹ فون ضروری ہے اتنا ہی اس کی ہیکرز سے حفاظت بھی ضروری ہے تاکہ اپنی مکمل معلومات کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ 

  ٭ اسمارٹ  فون میں پاسورڈ کا استعمال 

اسمارٹ فون ہمیشہ آپ کو سہولت فراہم کرتا ہے کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس میں اپنی ذاتی معلومات اور دیگر اہم معلومات کو مکمل محفوظ رکھنے کیلئے اس میں پن کوڈ یا پھر پاسورڈ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ لہذا کوشش کریں کہ اپنے اسمارٹ فون میں پاسورڈ کا استعمال  کریں تاکہ آپ کے علاوہ کوئی اور آپ کے اسمارٹ فون کا استعمال نہ  کر سکے ۔ 

٭ انجان وائی فائی  کے استعمال سے گریز کریں 

انجان وائی فائی کےاستعمال کی بدولت ہیکرز آپ کے اسمارٹ فون کامکمل ڈیٹا بآسانی حاصل کر سکتے ہیں لہذا کوشش کریں کہ عوامی مقامات پر نصب کیئے گئے  انجان وائی فائی کا استعمال نہ کریں۔

٭ انجانی ایپس کے استعمال سے گریز کریں 

گوگل پلے اسٹور اور   ایپل کی  ایپس باقاعدہ تصدیق کے بعد  اپنے اسمارٹ فون میں استعمال کریں  کیوں اکثر ایسی ایپس بھی ہوتی ہیں جن کے استعمال سے آپ کے اسمارٹ فون کا مکمل ڈیٹا ہیکرز بآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔ 

٭ اسمارٹ فون میں اینٹی وائرس لازمی رکھیں 

اکثر اسمارٹ فون میں انٹر نیٹ سے مختلف نوعیت کا مواد ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے  لہذا اپنے  فون میں لازمی اینٹی وائرس  کا استعمال کریں  تاکہ آپ کا فون مختلف نوعیت کے وائرس اور ہیکنگ کے سائٹس سے محفوظ رہ سکے ۔ 

٭ اسمارٹ فون  میں تاریخ اور وقت اپ ڈیٹ  رکھیں 

بعض اوقات اسمارٹ فون کا کلینڈر اور گھڑی درست نہیں ہوتے اس سبب مختلف ایپ کمپنیاں  سیکیورٹی کا مسئلہ بنا کر اپنی ایپ کو بند کر دیتی ہیں لہذا اس بات کا خاص خیال کریں کہ آپ کا کلینڈر اور گھڑی ہر وقت مکمل درست ہو ۔   

بشکریہ  gadgetsnow

loading...
loading...