ذہنی اورجسمانی دباؤ کیسے ختم کیا جائے؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اکثر ہم مختلف مسائل کی وجہ سے  ذہنی اور  جسمانی دباؤ کا شکار ہو تے ہیں، لیکن گھبرانے کی بات نہیں اس کا حل موجود ہے۔ زندگی میں کچھ تبدیلیاں آپ کو صحت مند بنا سکتی ہیں ۔

٭ متوازن  و صحت بخش  غذا  

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 تحقیق سے معلوم ہوا  کہ  روزانہ   پھل اور سبزیوں کا استعمال کے علاوہ  ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہئےجن میں وٹامن بی ،  سی اور  میگنیشیم    شامل ہوں کیوں کہ یہ ذہنی اور جسمانی دباؤمیں کمی کرتے ہے۔

٭ ورزش

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 ورزش بے چینی اورذہنی دباؤ کا خاتمہ کرتی ہے ،آپ کا مزاج بہتر  کرتی ہے  اور جسمانی اعتبار سے آپ کو سرگرم رکھنے کے ساتھ آپ کے  وزن پر قابو کر تی ہے ۔

٭ سونا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 کسی بھی قسم کےدباؤ  سے آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے  ، لہذا کوشش کریں کہ  مکمل طور پر اچھی اور گہری نیند حاصل کریں۔

بشکریہ زی نیوز

loading...
loading...