کی بورڈ پر موجود ‘جے’ اور ‘ایف’ پر موجود نشان کا کیا مطلب ہے؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہم روزمرہ بہت ساری چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ان چیزوں کو روزانہ استعمال کرتے ہوئے ہمیں ان کی بہت زیادہ عادت ہوجاتی ہے۔

عادت ہوجانے کے باعث ہم ان چیزوں میں چھپی غیر معمولی چیزیں نظر انداز کردیتے ہیں۔

آج ہم ایسی ہی چند چیزوں پر نظر ڈالیں گے جن میں کچھ غیر معمولی چیزیں چھپی ہوتی ہیں اور ہم ان کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

٭ کی بورڈ

اگر آپ غور سے اپنا کی بورڈ دیکھیں تو اس میں موجود حرف ‘جے’ اور ‘ایف’ پر چھوٹا سا نشان موجود ہوتا ہے۔ چونکہ ہم اپنی 10 کی 10 انگلیوں سے کی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔ ‘جے’ اور ‘ایف’ کیز  ہماری انڈکس فنگر کے لئے بنائی گئی ہیں اور ان پر نشانات بھی اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ ہم اپنی انڈکس فنگرز کو ان پر رکھ کر کی بورڈ استعمال کریں۔

یہ نشانات کی بورڈ پر اس لئے بھی بنائے جاتے ہیں کہ جب آپ اسکرین پر دیکھ کر ٹائپ کررہے ہوتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے کہ آپ کی انگلیاں صحیح کیز پر موجود ہیں تاکہ آپ کو ٹائپنگ میں دشواری نہ ہو۔

چونکہ پروفیشنل ٹائپسٹ کے پاس بار بار سر اٹھانے کا وقت نہیں ہوتا، لہذا وہ مسلسل اسکرین پر ہی دیکھ کر ٹائپ کررہے ہوتے ہیں۔ ان کی آسانی کے لئے بھی کی بورڈ پر ‘جے’ اور ‘ایف’ کیز پر یہ چھوٹے نشانات بنائے جاتے ہیں۔

loading...
loading...