اسمارٹ فون خریدتے ہوئے یہ 5 فیچرز ضرور دیکھیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے لوگ اپنے دوست احباب سے مشورہ کرتے ہیں اور پھر فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سا اسمارٹ فون خریدنا چاہیئے۔

کچھ لوگ فون خریدنے سے پہلے اپنا بجٹ بھی دیکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کے بجٹ میں ہی کوئی معیاری اسمارٹ فون آجائے۔

اسمارٹ فون خریدنے کے لئے بجٹ ایک اہم حصہ تو ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ آپ کے بجٹ میں اچھا اور معیاری فون آجائے۔

اسمارٹ فون خریدنے کے لئے بجٹ کے ساتھ جن دوسری چیزوں کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے، جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے۔

ضروری نہیں ہے کہ اسمارٹ فون میں جتنے زیادہ فیچرز ہوں گے وہی اسمارٹ فون بہترین ہوگا، بلکہ اسمارٹ فون میں بنیادی چیزیں بہترین ہوں گی تو وہ فون آپ کے لئے بہترین ہے۔

جب بھی اسمارٹ فون خریدنے لگیں تو درج ذیل فیچرز کو دیکھنے کے بعد خریدیں۔

٭ کیمرہ

Image result for mobile camera

اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے اس کا کیمرہ ضرور چیک کریں۔ بہت سارے اسمارٹ فون مہنگے تو بہت ہوتے ہیں لیکن ان کا کیمرہ بہت خراب کوالٹی کا ہوتا ہے۔ جس اسمارٹ فون کا 12 میگا پکسل کیمرہ ہے تو وہ اسمارٹ فون آپ خرید سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ کیمرے کا فلیش اور امیج اسٹیبلائزیشن اور دیگر فنکشنز کو بھی چیک کریں۔

٭ فون اسکرین

Image result for mobile screen images

اسمارٹ فون کی آئیڈیل اسکرین کی بات کی جائے تو 4 انچ سے 5 انچ تک کی فون اسکرین آئیڈیل اسکرین کہلائی جاتی ہے۔ 4 سے 5 انچ تک کے موبائل فون باآسانی جیب میں آجاتے ہیں۔

٭بیڑی

Image result for battery life of mobile

اسمارٹ فون کے لئے بیٹری لائف کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے موبائل کی بیٹری لائف اچھی نہیں ہوگی تو اسمارٹ فون جلدی خراب ہوسکتا ہے اور اس طرح آپ کے پیسے ضائع ہوسکتے ہیں۔ لہذا کوشش کریں کہ دیر تک چلنے والی بیٹری والا اسمارٹ فون خریدیں۔

٭ موبائل ریم

Image result for mobile ram images

کوشش کریں کہ اسمارٹ فون کی ریم 2 جی بی ضرور ہو۔ 2 جی بی ریم سے کم والے اسمارٹ فون اچھا پرفارم نہیں کرتے اور جلدی ہینگ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

٭ اپ ٹو ڈیٹ سافٹ وئیر

Image result for up to date operating system mobile

جب بھی اسمارٹ فون خریدیں تو بات کا خیال رکھیں کہ اس فون کا آپریٹنگ سسٹم اپ ٹو ڈیٹ ہو۔ اس طرح آپ کو نئے فیچرز سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکتا ہے اور آپ کا فون بھی اچھا پرفارم کرتا رہے گا۔

loading...
loading...