آئندہ برس 75فیصد لوگ موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کریں گے

mobail

میڈیا بائینگ ایجنسی زینیتھ کا اندازہ ہے کہ 2017میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا تناسب 75فیصد تک ہو جائے گا۔

زینیتھ نے 2016کے حوالے سے یہ اندازہ لگایا تھا کہ اس سال71فیصد انٹرنیٹ کا استعمال  موبائل فون سے ہوگا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2018 میں عالمی انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ ڈالرز کا68 فیصد حصہ موبائل ایڈورٹائزنگ سے آئے گا۔

ایجنسی کے مطابق میں 2018 میں موبائل ایڈورٹائزنگ کا خرچہ کل 134بلین ڈالرز ہوگا جو اخبار، میگزین ،سنیما، اور بیرونی ایڈورٹائزنگ  پر ایک ساتھ خرچ کرنے سے زیادہ ہے۔

زینیتھ نے 2016 میں عالمی موبائل ایڈورٹائزنگ کے خرچے کا اندازہ 71 بلین ڈالر زلگایا تھا۔

جس قدر اشتہارات ٹیلی ویژن سے ڈیجیٹل دنیا کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اس ہی قدر برانڈز فیس بک ان کارپوریٹڈ، اسنیپ چیٹ اور گوگل کی طرف دوڑ رہے ہیں جہاں انہیں ناظرین تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

بشکریہ رائٹرز

loading...
loading...