بغیر انٹرنیٹ کے چلنے والی بہترین ایپس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

موبائل میں انٹرنیٹ آنے سے کئی لوگوں کی مشکل آسان ہوگئی ہیں۔ کہیں بھی کبھی بھی کسی بھی چیز کو لے کر پریشانی ہو تو آپ فوراً اپنے موبائل میں سرچ کرکے اس مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں۔

لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اہم کام کررہے ہوتے ہیں اور اچانک آپ کا وائی فائی بھی کام نہیں کرنا بند کردیتا ہے اور موبائل ڈیٹا بھی ختم ہوجانے کے باعث آپ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے کئی ایسی ایپس متعارف کروائی گئی ہیں، جو کہ بغیر انٹرنیٹ کے کام کرسکتی ہیں اور آپ مشکل حالات میں آپ کی بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

درج ذیل ان ایپس کا ذکر کیا جارہا ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر کام کرتی ہیں۔

٭ ایکو ویدر

androidpit accuweather app

کسی بھی وقت موسم کی صورتحال جاننے کے لئے ایکو ویدر بہت مددگار ایپ ہے۔

٭ ایمازون کنڈل

androidpit kindl store app

اگر آپ فارغ ہیں اور آپ کا وائی فائی بھی کام نہیں کررہا اور موبائل ڈیٹا بھی ختم ہوچکا ہے تو ایسے میں آپ ایمازون کنڈل سے کسی بھی قسم کی کتاب پڑھ سکتے ہیں اور فارغ وقت میں بور ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

٭ٹرپ ایڈوائزر ہوٹلز فلائٹس

androidpit tripadvisor app

اگر آپ کسی ٹرپ پر جارہے ہیں تو ٹرپ ایڈوائزر ہوٹلز فلائٹس کو انسٹال کرنا بالکل نہیں بھولیں۔

٭گوگل ڈرائیو

AndroidPIT how to transfer pics 13

اہم ڈاکیومنٹس کو محفوظ کرنےکے لئے گوگل ڈرائیو بہت کارآمد ایپ ہے۔ یہ ایپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی چل جاتی ہے اور آپ باآسانی بغیر نیٹ کے اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

٭آف لائن ڈکشنری

androidpit offline dictionaries app

ڈکشنری کا استعمال کبھی بھی اور کسی بھی وقت پڑسکتا ہے۔ لہذا آپ اپنے موبائل میں آف لائن ڈکشنری کو ضرور انسٹال کریں۔

٭گوگل ٹرانسلیٹ

androidpit google translate update tap to translate 3

گوگل ٹرانسلیٹ بھی ایک بہت کارآمد ایپ ہے۔ یہ ایپ بھی بغیر انٹرنیٹ کے چل جاتی ہے اور آپ اپنی ٹراسنلیشن اس میں محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔

loading...
loading...