اسمارٹ فون کے بے جا استعمال سے آپ ان 9 بری عادات کا شکار ہو سکتے ہیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جو افراد بھی اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ ان میں کئی بر ی عادات آجاتی ہیں اور ان کو اس بارے میں علم تک نہیں ہوتا۔ لیکن ان کی بری عادات کی وجہ سے دوسرے لوگ تنگ ہوتے ہیں۔

اسمارٹ فون کا ہر وقت استعمال  ہمارے اندر کون سے بری عادات لا سکتا ہے ، آئیے جانتے ہیں۔

٭باربار موبائل چیک کرنا

Image result for checking mobile phone images

وہ افراد جو گفتگو کے دوران بار بار اپنا موبائل چیک کرتے رہتے ہیں۔ اس عادت سے دوسرے لوگ بہت چڑتے ہیں خاص طور پر جب کوئی اہم بات ہورہی ہو اور کوئی شخص مسلسل اپنا فون استعمال کررہا ہو۔

٭ ڈرائیونگ اور چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنا

Image result for using phone during driving and walking

اکثر پیدل چلنے والے لوگ اپنے موبائل میں دیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں۔ ان کو اس بات کی بھی فکر نہیں ہوتی کہ ایسا کرنا ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔ اسی طرح کچھ لوگ ڈرائیونگ کے دوران بھی موبائل استعمال کرتے ہیں اور اپنی تمام توجہ موبائل پر لگا دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کو کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

٭ سامنے باتیں کرنے بجائے فون پر باتیں کرنا

fone

جب سے اسمارٹ فون متعارف ہوئے ہیں۔ گھر میں موجود افراد بھی ایک دوسرے سے فون پر ہی بات کرنے لگیں ہیں۔ اگر کبھی کوئی سنجیدہ بات بھی ہوتی ہے کہ گھر کے فرد فون پر ہی ڈسکس کرکے اس کو ختم کردیتے ہیں جوکہ ایک غلط عادت ہے۔

٭ دوستوں کی بے وجہ تصاویر لینا

Image result for taking pictures of friends

دوستوں کے ساتھ دوستی اور ہنسی مذاق تو چلتا رہتا ہے اور ہنسی مذاق میں مزاحیہ تصاویر بھی لیتے رہتے ہیں لیکن جب آپ کے دوست ہنسی مذاق کے موڈ میں نہ ہوں تو تصاویر لینے کے مذاق سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے آپ کی دوستی بھی خراب ہوسکتی ہے۔

٭ سوشل میڈیا پر احتیاط سے چیزیں پوسٹ کریں

Image result for posting thing on social media

 موبائل فو ن کا ہر وقت ہاتھ میں موجود رہنا کا ہرگز یہ مقصد نہیں ہے کہ آپ کبھی بھی کچھ بھی پوسٹ کردیں۔ ایسی چیزیں لگانے سے گریز کرنا چاہیئے جس سے آپ کے دوستوں کی دل آزاری ہو۔

٭ سینما میں موبائل ہرگز استعمال نہیں کریں

Image result for using phone in cinema

سینما میں موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ سینما میں موبائل کی برائٹنیس کو کم کردیں اور پھر استعمال کریں۔

٭ مسلسل بلو توٹھ پر بات کرنا

Image result for talking in bluetooth device in office

اکثر لوگ اپنے کان میں بلو توٹھ کی ڈیوائس لگاکر باتیں کرتے رہتے ہیں۔ جوکہ دوسروں کےلئے تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔ اس سے دوسرے لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید آپ ان سے بات کررہے ہیں لیکن در حقیقت آپ بلو ٹوتھ پر بات کررہے ہوتے ہیں۔

٭موبائل کی رنگ ٹون آن رکھنا

Image result for volume up in phone

اکثر لوگوں اپنے فون کی رنگ ٹون آن رکھتے ہیں ایسا کرنے سے نہ صرف انہیں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے بلکہ ارد گرد بیٹھے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ خاص کر آفس  میں اپنے فون کی آواز کو کم رکھنا چاہئے تاکہ ماحول خراب نہ ہو اور نہ آپ کی وجہ سے کسی کو پریشانی کا سامنا  ہو۔

٭ اہم ڈاکیومنٹس کی تصاویر لینا

Image result for taking documents pictures from mobile

کچھ طالب علم لیکچرز محض اس لئے نوٹ نہیں کرتے کہ بعد میں  کسی دوست کے پا س سے لیکچر کی تصویر کے ذریعے وہ معلومات حاصل کر لیں گے۔ یہ ان طالب علموں کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ غور سے لیکچر نہ سننے کے باعث عین ممکن ہے کہ انہیں چیزیں یاد نہ رہیں۔ جس سے انہیں پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔

loading...
loading...