گوگل پلے اسٹور کو فکس کرنے کا آسان طریقہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گوگل پلے اسٹور اکثر اوقات کام کرنا روک دیتا ہے۔ اس کے کام روک دینے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

اگر آپ کا گوگل پلے اسٹور کام کرتے ہوئے رُک جائے تو درج ذیل طریقوں پر عمل کریں۔

٭ ڈیٹ اور ٹائم سیٹنگ چیک کریں

جب گوگل پلے اسٹور کام نہیں کررہا ہو تو اپنے موبائل کی ڈیٹ اور ٹائم سیٹنگ کو چیک کریں۔ اگر آپ کی ڈیٹ اور ٹائم آٹومیٹک پر نہیں ہے تو اس کو آٹومیٹک پر کردیں۔ اگر آٹومیٹک پر ہونے کے باوجود آپ کا گوگل پلے اسٹور رُک جاتا ہے تو اس کو مینول پر کردیں۔

٭ کیشی کلیئر کردیں

اگر گوگل پلے اسٹور کام نہیں کررہا ہو تو گوگل پلے اسٹور کی کیشی کو کلئیر کردیں۔ کیشی کو کلئیر کرنے کے بعد گوگل پلے اسٹور کو دوبارہ کھول کر چیک کریں کہ وہ کام کررہا ہے یا نہیں کررہا۔

٭ گوگل پلے کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں

اگر گوگل پلے کام کرنا چھوڑ دے تو گوگل پلے اسٹور کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کو گوگل پلے اسٹور کام کرنا شروع کردے گا۔

٭ اکاؤنٹ ری سیٹ کریں

جب گوگل پلے اسٹور کام نہیں کررہا ہوتو اپنا گوگل پلے اسٹور کا اکاؤنٹ ری سیٹ کردیں اور دوبارہ سے آئی ڈی پاس ورڈ ڈال کر سائن ان کریں۔

loading...
loading...