فیس بک پراب ترجمے کی سہولت میسر ہو گی

facebookbig_new_reuters

دنیا بھر میں سوشل نیٹ ورک کو پیغام رسانی کے علاوہ معلوماتی غرض سے بھی استعمال کیا جا تا ہے، سماجی رابطے کی مشہور زمانہ ویب سائیٹ فیس بک کے اس وقت دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں صارف موجود ہیں۔

فیس بک کے صارفین میں 1.65 بلین ایسے افراد موجود ہیں جو انگریزی کے علاوہ دیگر زبان بولتے ہیں۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اپنے صارفین کو مزید سہولت متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئے سوفٹ فئیر کی مدد سے صارفین دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کر سکیں گے۔

نئی سہولت کی مدد سے صارف کی جانب سے لگائی گئی پوسٹ دوسرے صارف کے پاس اس کی منتخب کردا زبان میں ترجمہ کردی جائے گی۔

اس حوالے سے ابتداء میں 45 زبانوں میں ترجمے کئے جا سکیں گے۔

loading...
loading...