فیس ایپ صارفین اپنا ڈیٹا کیسے مٹا سکتے ہیں؟

face

آج کل سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنے آپ کو بوڑھا دیکھنے کا بھوت سوار ہے۔ فیس ایپ نامی ایپلیکیشن سے صارفین اپنی حالیہ تصویر کو بڑھاپے کی تصویر بنادیتے ہیں۔

تاہم اپنی شہرت کے ساتھ ہی یہ ایپ تنازعات میں بھی گھر گئی ہے۔

متعدد حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ایپلیکیشن کے زریعے صارفین کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے جو ان کی سیکیورٹی کے کےلئے مسئلہ ہے۔ جس میں صارفین کی تصاویر کو کمرشل مقاصد کےلئے استعمال ہونا سرِ فہرست ہے۔

حال ہی میں ایپلیکیشن کے بانی یاروسلیو گونشاروونے کہا ہے کہ کمپنی کسی ثالث کے ساتھ ڈیٹا شیئر نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اپنے ڈیٹا کو سرور سے مٹانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

اور ایسا کرنےکا طریقہ یہ ہے

اپنے فون میں فیس ایپ کھولیے

سیٹنگز میں جائیے، سپورٹ میں جائیے اور بگ رپورٹ کیجئے

رپورٹ کے عنوان میں پرائیویسی اور متن میں ڈیٹا مٹانے کی درخواست درج کریں

ایپلیکیشن کے بانی نےکہا ڈیٹا ہٹانے میں شاید کچھ وقت لگ جائے لیکن یہ درخواستیں ہماری پہلی ترجیح ہیں۔

loading...
loading...