واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر کے حوالے سے اہم اقدام

whatsapp-status-00

مشہور میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس فیچر  کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنے جارہی ہے۔

واٹس ایپ کے پبلک بیٹا ورژن میں جاری ہونے والے اپ ڈیٹ میں اب  واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام اور فیس بک اسٹوریز پر بھی شیئر ہوسکے گا۔

صرف یہی نہیں بلکہ صارفین اپنا اسٹیٹس گوگل فوٹوز اور جی میل پر بھی شیئر کرسکیں گے۔

تاہم واٹس ایپ سے دیگر پلیٹ فارم کےلئے آٹومیٹک شیئرنگ نہیں ہوگی جس کی وجہ واٹس ایپ کے زیر استعمال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیٹا شیئرنگ اے پی آئیز ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کا تبادلہ اس ہی صورت میں سروسز کے درمیان ہوگا اگر وہ تمام ایپس ایک ہی فون میں موجود ہوں گی۔

loading...
loading...