واٹس ایپ پر اسرائیلی سائبر حملہ، کمپنی نے وارننگ جاری کردی

Untitled-1

نیویارک: واٹس ایپ نے ایپلی کیشن پر ایک بڑے اسرائیلی سائبر حملے  کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق ہیکرز نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی میں پائی جانے والی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ صارفین کے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرکے ان میں نگرانی کے سافٹ ویئر انسٹال کئے ہیں۔

اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایک اسرائیلی سیکیورٹی فرم این ایس او گروپ کی جانب سے بنائے گئے سافٹ ویئر سے کیا گیا ہے۔

 واٹس ایپ پر سائبر حملےت کے بعد کمپنی نے صارفین کو ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے ایپلی کیشن اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کیلئے جاری وارننگ میں کہا کہ اپنی ایپلی کیشن کو اپڈیٹ کریں۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسمارٹ فون میں موجود دیگر ڈیٹا کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

کمپنی حکام کی جانب جاری ایک بیان کے مطابق واٹس ایپ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ صارفین کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔

فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر حملہ آوروں نے واٹس ایپ صارفین کے اسمارٹ فونز میں جاسوسی کرنے والا سوفٹ وئیر انسٹال کر دیا ہے جو اسرائیلی کمپنی نے حال ہی میں بنایا ہے۔

loading...
loading...