ہواوے پی 30 اور پی 30 پرو لانچ کردیئے گئے

huawei

ہواوے کا شمار ان اسمارٹ فونز میں ہوتا ہے جنہیں ابتدا میں اتنی اہمیت کا حامل نہیں سمجھا جاتا تھا تاہم گزرتے وقت کے ساتھ اس نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو پیرس میں ہواوے نے  اپنے پی 30 سیریز اسمارٹ فونز لانچ کردیے۔

ان فونز میں کیا کیا خصوصیات ہیں اور صارفین کن کن فیچرز سے لطف اٹھا سکیں گے ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

ڈیزائن اور اسکرین

hh

ہواوے پی 30 پرو چار رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے جن میں لائٹ بلو، پرپل، اورنج اور بلیک شامل ہیں۔

hh

ایک ویب سائٹ کی جانب سے پیش کئے گئے ریویو کے مطابق فون کی او ایل ای ڈی کا سائز 6 اعشاریہ 47 انچ ہے جس میں کیمرے کا چھوٹا سا نوچ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی اسکرین کوالٹی فل ایچ ڈی ہے جو آپ کو انتہائی متاثر کن پکچر فراہم کرے گی۔

کیمرا

cc

پی 30 پرو کے کیمرے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فون میں موجود کیمرا اسمارٹ فونز فوٹوگرافی کے حوالے سے سوچ کو نیا زاویہ دے گا۔ فون میں 40 میگا پکسل، سپر اسپیکٹرم سینسر 40کا کیمرا ہے جو بے حد زبردست رزلٹ فراہم کرسکتا ہے۔جبکہ رات میں بہترین تصاویر کیلئے اس میں ایف/ 1 اعشاریہ 6 کا لینس نصب کیا گیا ہے۔

بیٹری

battery

ہواوے پی 30 کی بیٹری لائف برانڈ کی جانب سے نہیں بتائی گئی تاہم اسے اندر سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ اس فون میں 4200 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے جو یقیناً بہترین رزلٹ فراہم کرسکتی ہے۔ یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ ہواوے بیٹری ٹائمنگ کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتا ہے اور ابھی تک موصول ہوئی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہی امید کرتے ہیں کہ یہ بیٹری بھی کم از کم ایک دن آرام سے چل سکتی ہے۔

واضح رہے ہواوے کی پی 30 سیریز پاکستان میں 31 مارچ کو لانچ ہوگی، اس کی قیمت 69 پاکستانی روپے مختص کی گئی ہے۔

loading...
loading...