ہواوے اسمارٹ فونز دھوم مچانے کیلئے تیار

huawy

ہواوے کے اگلے بڑے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی لانچ میں ایک ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے اس لیے متوقع پی 30 اور پی 30 پرو اسمارٹ فونز کے متعلق معلومات بڑی تعداد میں لیک ہورہی ہیں۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق ماضی میں ملنے والی معلومات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان اطلاعات میں 7این ایم کِرِن 980 پروسیسر، پشت پر ایک کواڈکیمرہ سسٹم اور اِن ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کی معلومات تھیں۔

پی30 پرو میں 10ایکس ہائیبرڈ زوم پیری اسکوپ اسٹائل کیمرہ شامل ہے اور نان پرو پی 30 میں 5 ایکس ہائیبرڈ زوم سسٹم ہوگا۔

دیگر لیک ہونے والی تصاویر میں بتایا گیاہے کہ ہواوے اسمارٹ فونز کو زبردست رنگوں میں پیش کرنے پر کام کررہا ہے۔

The Verge بشکریہ

loading...
loading...