واٹس ایپ کا نیا اور اہم ورژن متعارف

whatsappimage

واٹس ایپ بزنس آئی او ایس پر لانچ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کا یہ علیحدہ ورژن کاروباری افراد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے گاہکوں سے رابطے میں رہ سکیں۔

ذرائع کے مطابق اس ایپ کو میکسیکن ایپ اسٹور پر دیکھا گیا اور بعد میں صارفین نے بتایا کہ ایپ فرانس اور برازیل میں بھی دستیاب ہے۔

واٹس ایپ بزنس گزشتہ برس جنوری میں اینڈرائیڈ پر ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ ایپ واٹس ایپ کیلئے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ اس سروس کوبراہ راست  مونیٹائیز کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اگرچہ کاروبار کرنے والے24گھنٹوں کے اندر اپنے گاہکوں کومفت جواب دےسکتے ہیں لیکن 24 گھنٹوں کے بعد فیس بک ان سے پیسے وصول کرے گا۔

گزشتہ برس واٹس ایپ ایگزیکیوٹیو کا کہنا تھا کہ میسیجنگ ایپ عام صارفین کے اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات دِکھاناشروع کریگی۔

The Verge بشکریہ

loading...
loading...