فیس بُک،ٹوئٹر کے متبادل نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان

-Kim DotCom

-Kim DotCom

انٹرنیٹ کی دنیا کے مشہور کاروباری شخص کِم ڈاٹ کام نے ایک نیا سوشل نیٹ ورک لانے کا اعلان کیا ہے جو فیس بک کا متبادل ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کِم ڈاٹ کام نے فیس بک اور ٹوئٹر کو ریاست کے سازشی عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کچھ بہتر کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے اس نئی ویب سائٹ کیلئے ٹوئٹ کرتے ہوئے سی آئی اے کے نمائندے، وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج اور جرمن ہیکر ایسوسی ایشن کو اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

مسٹر ڈاٹ کام کو نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی اور فراڈ کے مقدمے کا سامنا ہے اور کیوی حکام کی جانب سے امریکا سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ متبادل پلیٹ فارم میں حقیقی پرائیوسی پروٹیکشن اور زیرو سیسنر شپ ہو گی۔

کم ڈاٹ نے ٹوئٹر پر ایک پول کا انعقاد بھی کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے 732,000 فالورز سے ٹوئٹر کے  ہونے کے بارے میں سوال کیا۔ پول میں 89 فیصد فالورز نے ہاں میں جواب دیا۔

سرے یونی ورسٹی کے سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ پروفیسر ایلن ووڈ ورڈ نے کہا کہ مسئلہ یقین کا ہے۔ کیا آپ کم ڈاٹ کام اور جولیان اسانج پر ٹوئٹر اور فیس بُک چلانے والوں سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں؟

تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے وقت کے ساتھ ساتھ سیکھا ہے اور فیس بک اور ٹوئٹر نے حال ہی میں کچھ سبق سیکھے ہیں اور نئے آنے والے میڈیا کو بھی اسی طرح سیکھنا پڑے گا۔

loading...
loading...