کروم صارفین کو براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ

فائل فوٹو-

فائل فوٹو-

گوگل نے انتباہ جاری کیا ہے کہ صارفین اپنے کروم براﺅزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ وہ ایک بگ کی وجہ سے ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

ویب سائٹ دی ورج کے مطابق گوگل کروم میں عام طور پر اپ ڈیٹس خودکار اور خاموشی سے ہوجاتی ہیں، مگر گوگل نے صارفین کو کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس ویب براﺅزر کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں۔

کمپنی کے مطابق زیرو ڈے نامی بگ سے ہیکر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کروم سیکیورٹی انجنیئر جسٹن اسکاچ نے مختلف ٹوئیٹس میں بتایا کہ ہیکرز اس بگ کے ذریعے فلیش کو ہدف بناتے ہیں۔

گوگل نے کہا ہے کہ کروم کے ورژن 72.0.3626.121 کو انسٹال کرلیں جس میں اس بگ کے لیے فکس دیا گیا ہے۔

گوگل نے صارفین کو بتایا کہ یہ بگ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو ہدف بناتا ہے اور اس سے وہ افراد متاثر ہوسکتے ہیں جو ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم اور 32bit  سسٹمز چلارہے ہوں اور انہیں آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن انسٹال کرلینا چاہئے یا مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری سیکیورٹی اپ ڈیٹس کو انسٹال کرلیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیکیورٹی خامی کے نتیجے میں کمپیوٹر میں میل وئیر انسٹال ہوجاتا ہے اور اس سے ونڈوز کے ساتھ ساتھ میک، کروم او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

آپ کروم اوپن کرکے تھری ڈاٹ آئیکون پر کلک کرکے ہیلپ میں جائیں اور وہاں اباﺅٹ گوگل پر کرکے جان سکتے ہیں کہ براﺅزر کا کونسا ورژن استعمال کررہے ہیں۔

loading...
loading...