فیس بک میسنجر صارفین کیلئے ڈارک موڈ فیچر متعارف

darak

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین اب فیس بک میسنجر میں ڈارک موڈ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

میسنجر کا ڈارک موڈ گزشتہ برس آزمائشی مراحل میں تھا اور چند مخصوص ممالک کیلئے جاری کیا گیا تھا۔

اب یہ ان تمام صارفین کیلئے درستیاب ہے جن کے اسمارٹ فونز میں تازہ ترین میسنجر ایپ موجود ہے۔

ڈارک موڈ کو زیر استعمال لانے کیلئے آپ کو پہلے کسی جاننے والے یا خود کو ایک میسج کرنا ہوگا جس میں صرف چاند کی ایموجی ہو۔ جیسے کہ یہ ‘☽’۔

ایک بار آپ یہ کردیں تو چاند کی متعدد ایموجیز آپ کی اسکرین میں برسنے لگ جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے ڈارک موڈ فیچر اَن لاک ہوگیا ہے اور آپ اِسے ایپ کے سیٹنگ مینو سے کھول بند کرسکتے ہیں

Tech Radar بشکریہ

loading...
loading...