کلاشنکوف سے گاڑی کی ڈیڈ بیٹری چارج کرنے کا طریقہ

Untitled-1

آپ نے گاڑی کی ڈیڈ بیٹری کو جمپ اسٹارٹ کرنے کے کئی طرئیقے دیھے اور آزمائے ہوں گے، لیکن کیا کبھی سوچا تھا کہ کلاشنکوف رائفل کے زریعے بھی بیٹری چارج کی جاسکتی ہے؟

دو فوجیوں نے اپنی کلاشنکوف رائفلز سے ڈیڈ بیٹری کو اسٹارٹ کرنے کا میاب مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پہلے دو گاڑیوں کو قریب قریب کھڑا کیا، پھر اپنی رائفلز اور بیرل صاف کرنے والے راڈ کی مدد سے دونوں گاڑیوں کی بیٹری کے ٹرمنلز کو ملا دیا۔

صحیح بیٹری سے کرنٹ جب ڈیڈ بیٹری میں پہنچا تو حیرت انگیز طور پر گاڑی اسٹارٹ ہوگئی۔ اس مظاہرے میں دونوں فوجیوں کو بجلی کے جھٹکے بھی برداشت کرنا پڑے۔

دونوں فوجیوں نے یہ مظاہرہ کرنے سے پہلے احتیاطاً رائفلز سے گولیاں نکال دی تھی۔ کافی عرصے پہلے بننے والے یہ ویڈیو آج کل نیٹ پر پھر سے وائرل ہورہی ہے۔

اے کے 47 یا کلاشنکوف کو 68 سال پہلے روسی میخائل کلاشنکوف نے بنایا تھا۔ جلد ہی یہ تمام افواج کا پسندیدہ ہتھیار بن گیا۔ ترقی پذیر ممالک کی افواج اب بھی زیادہ تر کلاشنکوف کا ہی استعمال کرتی ہیں۔

loading...
loading...