اے ٹی ایم مشین میں خامی ، کتنے لاکھ ڈالر نکلوالیے؟

atmimage

اے ٹیم ایم مشین میں خامی کی بدولت اس سے مفت میں پیسے نکالنے کا طریقہ تلاش کرلیا گیا۔ چین میں ایک بینک ملازم نے اے ٹی ایم مشین میں موجود خامی کی بدولت کئی ماہ کے دوران ایک ملین ڈالر نکال لیے۔

قن قشنگ نامی چینی باشندے نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے یہ نوٹ کیا کہ نصف رات کو پیسے نکلوانے پر یہ بینک رجسٹر میں ریکارڈ نہیں ہوتے۔

اے ٹی ایم کی یہ خامی تلاش کرنے کے  بعد قن نے فوری طور پر بینک کے سافٹ ویئر کے ساتھ ایک اسکرپٹ ملایا تاکہ اے ٹیم ایم سے پیسے منتقل کرنے کے دوران مشتبہ سرگرمی کا پتہ نہ لگایا جاسکے۔

بعد ازاں قن نے ایک ٹیسٹ اکاونٹ سے پانچ سے بیس ہزار یوان منتقل کیے ۔ تاہم اسکی رقم کی یہ غیر قانونی منتقلی چودہ ماہ بعد بینک کو معلوم ہوئی لیکن اس وقت تک وہ بینک سے آٹھ لاکھ ڈالر منتقل کرچکا تھا۔

ایک چینی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ذاتی بینک اکاونٹ میں رقم منتقلی کے باوجود بینک نے قن کا یہ بیانیہ تسلیم کرلیا کہ اس نے ایسا صرف سسٹم کی ٹیسٹنگ کیلئے کیا تھا۔

تاہم تحقیقات کے  بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ سرمایہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی لگایا گیا اور یہ معاملہ پولیس کو رپورٹ ہونے کے بعد بینک کی طرف سے پولیس سے متعلقہ شخص کیخلاف کیس ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ اس نے تمام رقم بینک کو واپس کردی ہے۔

لیکن ابھی تک حکام کی جانب سے بینک کی درخواست قبول نہیں کی گئی ہے اور کیس پر کارروائی جاری ہے۔

Source: independent.co.uk

loading...
loading...