سام سنگ اسمارٹ فون کی قیمت میں کمی

samsungimage

بھارت میں سام سنگ گلیکسی ایس نائن فون کی قیمت میں سات ہزار روپے کمی کردی گئی ۔ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب مارکیٹ میں خبریں گرم ہیں کہ سام سنگ ایس دس جلد مارکیٹ میں لانچ ہونے جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس نائن فون کی قیمت میں یہ کمی صارف کو آن لائن خریدنے پر دستیاب ہے۔ تاہم کمی کے بعد نئی قیمت پر سام سنگ کے یہ فون سام سنگ کے آن لائن اسٹور پر ابھی دستیاب نہیں ہیں۔

سام سنگ کا گلیکسی ایس نائن پلس فون گزشتہ سال بھارت میں لانچ کیا گیا تھا اور اس میں اسنیپ ڈریگن ایٹ فور فائیو کا پروسیسر استعمال ہوا ہے۔

اس فون میں چھ جی بی رام اور تین ہزار پانچ سو ایم اے ایچ بیٹری استعمال ہوئی ہے۔ سام سنگ کے اس فون میں سپر اسپیڈ ڈویل پکسل سنسر استعمال ہوا ہے اور یہ خصوصی میموری کوئی بھی تصویر کھینچتے ہوئے استعمال کرتا ہے تاکہ تصویر کی کوالتی متاثر نہ ہو۔

اسہی میں سام سنگ ڈویل اپرچر بھی استعمال ہوا ہے، اس خصوصیت کے تحت فون میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اندھیرے کی صورت میں مزید روشنی تصویر پر ظاہر کرے یا پھر زیادہ روشنی کی صورت میں اسکو معمول کے مطابق بنائے۔

واضح رہے کہ سام سنگ کے یہ اسمارٹ فون ابھی تک دنیا میں وہ واحد فون ہے جس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔

Source: Zee News

loading...
loading...