پے پال مافیا: معمولی ملازمین کس طرح سیلیکون ویلی کے امیرترین افراد بن گئے

Untitled-1

نیویارک: ‘پے پال مافیا’ پے پال  کے بانیوں اور ملازمین کے ایک گروہ کو کہا جاتا ہے۔ اس گروپ نے  پے پال چھوڑنے کے بعد بہت سی نئی کمپنیوں جیسے ٹیسلا موٹرز، لنکڈان،  پلانٹر ٹیکنالوجیز، سپیس ایکس، یوٹیوب، یلپ اور یامر کی بنیاد رکھیں۔

اس گروپ کے  6 ممبران پیٹر تھائل، ایلن مسک، ریڈ ہوفمین، لیوک نوسیک، کین ہوورے اور کیتھ رابوئس ارب پتی ہیں۔ حقیقت میں پے پال رقم کی منتقلی کرنے والی کمپنی تھی۔

پے پال کو ایک کمپنی کونفینیٹی چلاتی تھی۔ 1999 میں اس کمپنی کو X.com نے خرید لیا۔ بعد میں ایکس ڈاٹ کام کا نام بدل کر پےپال رکھ دیا گیا۔

2002 میں اسے ای بے نے خرید لیا۔ ای بے کا ماحول  روایتی کارپوریٹ کمپنیوں کی طرح تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کے صرف چار سال میں  کمپنی کے ابتدائی ملازمین کی اکثریت کمپنی چھوڑ گئی۔

یہ سب لوگ بعد میں بھی رابطے میں رہے اور ایک دوسرے کے ساتھ  مل کر کمپنیاں قائم کیں۔ یہ گروپ اتنا کامیاب ہوا کہ ان کے لیے ‘پے پال مافیا’ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

Image result for Paypal mafia

یہ اصطلاح سب سے پہلے فورچیون میگزین نے 2007 میں اپنے ایک مضمون میں استعمال کی تھی۔ میگزین میں اس گروپ کی جو تصویر تھی وہ بھی مافیا کے انداز میں بنائی گئی تھی۔

پے پال مافیا کے نام اور ان کی قائم کی گئی کمپنیاں کچھ اس طرح ہیں۔

٭ پیٹر تھائیل

Image result for Peter Thiel

 پے پال کے بانی اورسابق سی ای او ہیں۔ انہیں پے پال مافیا  کا ڈان بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔ فیس بک کے ابتدائی دنوں میں اس میں سرمایہ کاری کی اور اس کے بورڈ کے ڈائریکٹر بنے۔

٭ میکس لیوچن

Related image

پے پال کے بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر تھے۔تجارتی پیمانے پر کیپچا کو انہوں نے ہی متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے  بعد میں کئی کمپنیاں بنائیں۔ وہ یلپ میں ابتدائی سرمایہ کاری کرنے والوں میں بھی شامل تھے۔

٭ ایلون مسک

Image result for elon musk

وہ X.com کے بانی تھے، جسے کونفینیٹی نے خرید لیا۔ مسک نے بعد میں ٹیسلا موٹرز، سپیس ایکس، اوپن اے آئی، دی بورنگ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ وہ سولر سٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

٭ ڈیوڈ او شاکس

Image result for david o sacks

 پے پال کے سابق سی او او جنہوں نے بعد میں Geni.com اور یامر کی بنیاد رکھی۔

٭ اسکاٹ بینیسٹر

Related image

سابق آئرن پورٹ کے سی ٹی او اور پے پال کے بورڈ ممبر۔ پے پال کو چھوڑنے کے بعد کئی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا۔

٭ اسٹیو چین

Image result for Steve chen

پے پال کے سابق انجینئر جنہوں نے بعد میں یوٹیوب کی بنیاد رکھی۔

٭ ریولو بوتھا

Related image

پے پال کے سابق سی ایف او جو بعد میں سرمایہ کاری کی ایک کمپنی میں شراکت دار بن گئے۔

٭ ریڈ ہوفمین

Image result for reid hoffman

پے پال کے سابق ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ جنہوں نے بعد میں لنکڈان کی بنیاد رکھی۔ وہ فیس بک، Aviary، Friendster، Six Apart، Zynga، IronPort، Flicker، Digg، Grockit، Ping.fm، Nanoslar، Care.com، Knewton، Kongregate، Last.fm، Ning اور Technorati کے ابتدائی سرمایہ کاروں میں بھی شامل ہیں۔

٭ کین ہوورے

Image result for ken howery

پے پال سی ایف او جو فاؤنڈرز فنڈ کے شریک بنے۔

٭ چاڈ ہرلے

Related image

پے پال کے ویب ڈیزائنر اور بعد میں یوٹیوب کے شریک بانی۔

٭ جاوید کریم

Image result for jawed karim

پے پال کے سابق انجینئر اور بعد میں یوٹیوب کے شریک بانی۔ یوٹیوب پر پہلی ویڈیو بھی انہوں نے ہی اپ لوڈ کی تھی۔

٭ روڈ ڈی مارٹن

Image result for Rod d martin 10x capital Galectin Therapeutics

پے پال میں وہ سی ای او پیٹر تھائیل کے مشیر تھے۔ ان کی 10X Capital نے 2009 میں Galectin Therapeutics  کو خریدا اور 2012 میں ایڈوانسڈ سرچ لیبارٹریز کی بنیاد رکھی۔

٭ ڈیو میکلور

Related image

پے پال کے سابق مارکیٹنگ ڈائریکٹر جوبعد میں بہت سی سٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیےفرشتہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے 500 Startups کی بنیاد رکھی جو 500 سے زیادہ سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

٭ اینڈریو میککورماک

Image result for andrew mcCormack valar ventures

 Valar Ventures کے شریک بانی۔

٭ کین ملر

Image result for ken miller Paypal

پے پال میں رسک منیجمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ اور اب کئی کمپنیوں کے سرمایہ کار۔

٭ لیوک نوسیک

Image result for luke nosek

پے پال کے شریک بانی اور مارکیٹنگ اینڈ سٹریٹیجی کے وائس پریزیڈنٹ۔ بعد میں انہوں نے پیٹر تھائیل اور کین ہوورے کے ساتھ Founders Fund  قائم کیا۔

٭ جیسن پورٹنوئے

Image result for jason portnoy clarium capital

پے پال کے فنانشل پلاننگ اور انالیسس کے وائس پریزیڈنٹ۔ بعد میں پیٹر تھائیل کی Clarium Capital کے سی ایف او، Palantir Technologies  کے سی ایف او اور  Subtraction Capital  کے شریک بانی بنے۔

٭ کیتھ رابوئس

Image result for keith rabois

پے پال کےسابق ایگزیکٹیو جنہوں نے بعد میں لنکڈان، سکوائر، سلائیڈ میں کام کیا۔ انہوں نے ٹوک باکس، زوم، سلائیڈ، لنکڈان، جینی، روم 9 انٹرٹینمنٹ، یوٹیوب اور یلپ میں بھی سرمایہ کاری کی۔

٭ جیک سیلبی

Image result for jack selby

پے پال میں وائس پریزیڈنٹ، کارپوریٹ اینڈ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ۔ بعد میں پیٹرتھائیل کے ساتھ مل کر Clarium Capital قائم کی۔ وہ گرانڈ ماسٹر کیپیٹل منیجمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹ بھی بنے۔

٭ پریمل شاہ

Image result for premal shah

پے پال میں پراڈکٹ منیجر بعد میں Kiva.org کے بانی صدر بنے۔

٭ رسل سائمنز

Image result for russell simmons yelp incorporation

پے پال کے انجینئر جو بعد میں یلپ انکارپوریشن کے شریک بانی بنے۔

٭ جریمی اسٹوپلمین

Image result for jeremy stoppelman

پے پال میں انجینئر جو بعد میں یلپ انکارپوریشن کے شریک بانی بنے۔

٭ یشان وونگ

Image result for yishan wong

پے پال کے انجینئرنگ منیجر۔ انہوں نے بعد میں فیس بک میں کام کیا اور ریڈٹ کے سی ای او بنے۔

بشکریہ Telegraph

loading...
loading...