واٹس ایپ صارفین کی گفتگو غیر محفوظ

whatt

واٹس ایپ صارفین کیلئے گفتگو کی سیکیورٹی کو نئے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ میں آنے والے نئے بَگ کی وجہ سے کسی بھی صارف کے میسج آرکائیو تک کوئی صرف رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

اس مسئلےکی نشاندہی ایمازون کی ملازمہ ایبی فُلر نے کی۔ ان کا کہنا تھاکہ انہیں اپنے نئے فون پر دوسرے واٹس ایپ صارف  کی آرکائیو تک رسائی حاصل ہے۔

فلر نے مزید کہا میسجز پلین ٹیکسٹ تھے اور انہیں بیک اپ کے زریعے ری اسٹور نہیں کیا گیا تھا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص نمبر سے جڑی میسج ہسٹری 45 دن تک اگر استعمال نہ کیا جائے تو ختم کردی جاتی ہے۔

My Broadband بشکریہ

loading...
loading...