واٹس ایپ چیٹ کو مزید محفوظ بنانے پر کام جاری

whatsapp

واٹس ایپ کا شمار پیغام ارسال کرنے کی معروف ترین ایپس میں ہوتا ہے، اس ایپ کی بہتری کیلئے آئے روز کچھ نہ کچھ نئے فیچرز متعارف کئے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی ‘چیٹ’ کو مزید محفوظ بنانے کے لئے فنگر پرنٹ فیچر پر کام کررہا ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ‘ڈبیلو اے بیٹا انفو’ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے بائیومیٹرک تصدیق کے سسٹم پر کام شروع کردیا جس میں فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی کے آپشنز شامل ہیں۔

یہ فیچر ایک نئے سیکشن کے اندر ایپ کے ساتھ ہی موجود ہوگا اور اگر آپ ایک مرتبہ اسے اِنیبل کردیں گے تو آپ کا واٹس ایپ دیگر افراد سے بالکل محفوظ ہوجائے گا۔

فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں آزمائشی طور پر پیش کیا جائے گا تاہم کامیابی کے بعد مستقبل میں اس سے تمام اینڈرائیڈ یوزرز بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ فنگر پرنٹ کا آپشن سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ پرائیوسی سے کھولا جائے گا جس کے تحت صارف اپنا پیٹرن لاک، پاس ورڈ یا خفیہ ہندسے درج کردے گا۔

اس کے علاوہ جو اینڈرائیڈ موبائلز فنگر پرنٹ سپورٹ کرتے ہیں وہ استعمال کرنے والے صارفین اپنے فنگر پرنٹس اپیلیکشن میں محفوظ کریں گے۔

یاد رہے کہ سام سنگ، شیوامی، ون پلس سمیت کئی دیگر کمپنیوں نے اپنے نئے فونز میں فنگر پرنٹ کا آپشن متعارف کرایا ہے جس سے صارفین استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

loading...
loading...