چارپیروں پر چلنی والی روبوٹک کار متعارف

vehicleimage

معروف کورین کمپنی ہونڈائی نے چار پیروں سے چلنے والی کار کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کروادی۔

ہونڈائی کی ایلیویٹ نامی یہ گاڑی چار پاوں پر چھپکلی اور چار پاوں کے جاندار کی طرز پر چلنے کے قابل ہے ۔ اور خصوصی روبوٹک پاوں کی بدولت  راستوں کے اعتبار سے نہ صرف یہ جسامت میں ردوبدل کرسکتی ہے بلکہ یہ پہاڑوں پر  بھی چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایلیوٹ نامی اس گاڑی میں الیکٹرک اکٹویٹر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اس ٹیکنالوجی کی بدولت اسکے پیروں میں فائیو ڈگری فریڈم پلس گھومنے کی صلاحیت ہے۔

اسکے علاوہ ایلیوٹ گاڑی میں خصوصی سسپنشن سسٹم ، بیٹری کے  علاوہ اسکے جوائنٹس خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے جس کی بدولت یہ گاڑی اپنے پیروں کو موڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ایلیوٹ گاڑی اپنے خصوصی پاوں کی بدولت نہ صرف کسی بھی شاہراہ پر عام گاڑیوں کی طرز پر چل سکتی ہے بلکہ اس میں پانچ فٹ کی دیوار، گڑھا اور پہاڑوں پر بھی مسافروں سمیت چلنے کی صلاحیت ہے ۔

کمپنی کے ڈیزائن منیجر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ہونڈائی کی ای وی ٹیکنالوجی کے ساتھ روبوٹک ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ایلیوٹ کار کسی بھی مسافر کو اس مقام تک لے جاسکتی ہے جہاں اس سے پہلے کوئی گاڑی نہیں گئی ہو۔

Source: Zee News

loading...
loading...