سام سنگ گیلیکسی ایس 10 کی اہم ترین تفصیلات لیک ہوگئیں

Untitled-1

سام سنگ ان دنوں Galaxy S 10 اور S10 Plus پر کام کر رہا ہے،  جس کی فروری میں بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں انٹری متوقع ہے۔

وال اسٹریٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ کے اس مہنگے ترین اسمارٹ فون میں چھ کیمرے ہوں گے، سام سنگ ایس 10 چار مختلف ماڈلز میں متعارف کروایا جائے گا، کمپنی میں یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ ٹاپ لائن ماڈل کا کوڈ نام ‘ beyond X’ رکھا جائے۔

ایس 10 کی خصوصیات میں ایج ٹو ایج 6.7 انچ آلمڈ اسکرین، 5 جی سپورٹڈ اور 6  کیمرے شامل ہیں، ان میں دو کیمرے سامنے جبکہ چار پچھلی جانب پر ہوں گے۔

نئے فون میں ایسا کوئی فیچر نہیں جو سام سنگ کے گزشتہ سال متعارف ہونے والے فونز میں نہ ہو، شروع سال میں جنوبی کوریائی کپمنی  نے گیلیکسی A9 کو ایک Wide کیمرے کے ساتھ لانچ کیا۔ گیلیکسی 102 ایس فونٹ آپٹیکل زوم، ایک انتہائی پاور فل  سینسر اور لائیو فکسس کی اہلیت سے بننے والی  تصاویر کے لئے ایک بہترین لینز  ثابت ہو چکا ہے۔

آئی فون ایکس ایس کی طرح سام سنگ صارفین کو اس کے Portrait طرز کی تصاویر کے پس منظر میں دھندلاہٹ کو   ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پہلے سے ہی اس کے دو مِڈ رینج ہینڈ سیٹ پر یہ فیچرز سام سنگ دے چکا ہے۔ گیلیکسی  نوٹ سیریز میں فرنٹ ڈبل اور بیک ٹرپل کیمرے نصب نہیں تھے۔

اس کے علاوہ چار گیلیکسی 10 ایس ماڈلز میں انفینٹی  اسٹائل ڈسپلے کی توقع کی جارہی ہے جس کا ڈسپلے ‘O’ اسٹائل کا ہو گا، جس طرح گھر کے فرنٹ کا گول دائرہ ہوتا ہے، جس میں فرنٹ فیسنگ کیمرہ بھی لگایا جائے گا۔

اس سال کے شروع میں، سام سنگ کے سربراہ ڈی جے نے  وعدہ کیا تھا کہ آنے والےگلیکسی ایس 10 میں یونیک فیچرز ہوں گے جو گیلیکسی ایس 8 اور گلیکسی ایس 9 کے مقابلے میں بہت اچھے ہوں گے۔

loading...
loading...