سال 2019 میں اسمارٹ فونز خریدنے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں

Untitled-1

موجودہ دور میں لوگ موبائل فون کو کپڑوں کی طرح بدلتے ہیں، اسی وجہ سے کمپنیاں آئے روز ایک نیا ماڈل متعارف کرواتی ہیں تاکہ جدت کی دوڑ میں پیچھے نہ رہیں اور ان کا کام چلتا رہے۔

اس لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کس طرح کے فونز 2019 میں مارکیٹ میں ملیں گے اور وہ کیسے اس سے قبل آنے والے اسمارٹ فونز سے مختلف ہوں گے؟

اگر پیسہ آپ کے ہاتھ کی میل ہے تو 2019 میں ایپل، سام سنگ اور ہواوے کافی تعداد میں ایسے فونز بنا رہے ہیں، جو آپ کے معیار پر پورا  اتریں گے۔

آپ ہواوے پی پرو 20، سام سنگ نوٹ 9، آئی فون ایکس ایس  اور ایسے بہت سے اسمارٹ فونز  خرید سکتے ہیں۔ یہ کافی مہنگے فونز ہیں جبکہ گوگل پکسل 3  بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

اگر آپ کے پاس فونز خریدنے کیلئے ہزاروں ڈالر نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں، بہت سی  کپمنیا ں سستے فونز بھی متعارف کروائیں گی۔

2019 میں ایسے بہت سارے فونز آرہے ہیں جن میں سائز، شیپ، کیمرہ اور ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

جب بھی آپ کے سامنے کوئی فون آئے تو آپ نے ان چیزوں کا خاص خیال رکھیں۔

ڈسپلے سائز (Display size)

کیمرہ کوالٹی  (Camera quality)

بیٹری ٹائمنگ (Battery life)

آڈیو (Headphone jack, Bluetooth audio External speakers)

بیٹری چارجنگ  (micro-USB, USB-C, wireless charging)

ڈیٹا اسپیڈ (Data Speed )

اسیسریز  (Accessories)

سینسرز (Sensors)

اس وقت چین نئے موبائل  فیچرز متعارف کروانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے، دنیا میں چین موبائل فونز کی مارکیٹ میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے.

مندرجہ ذیل فہرست میں ایسے اسمارٹ فونز  کا ذکر کیا گیا ہے جو امریکہ میں تیار نہیں ہوئے ہیں، ان میں سے ہر فون نے  سلیش گیر ( Slash Gear)پر اچھے ری ویو حاصل کیے ہیں، اس بات سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو 2019 میں کون سا فون لینا چاہیے۔

ہوواے میٹ 10 پرو ( Huawei Mate  10 Pro)

شاؤمی ایم ون اور اے ون  (Xiaomi M1 and A1)

 ون پلس سکس ٹی(OnePlus 6T)

اوپو آر 17 پرو (OPPO R17 Pro )

ویوو نیکس(Vivo Nex S)

loading...
loading...