انٹرنیٹ پر ناقص سیکیورٹی، بھارت بارہواں سب سے متاثر ملک قرار

securityimage

انٹرنیٹ کے ذریعے مبینہ سائبر حملوں کے حوالے سے بھارت کو دنیا میں بارہواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دے دیا گیا۔ ایک روسی سائبر سیکورٹی کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران بھارت میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی ایک تہائی اکثریت انٹرنیٹ پر حملوں سے مبینہ طور پر متاثر ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تمام سائبر حملوں کے پس پردہ وجہ صرف اور صرف پیسہ کا حصول ہے۔ بیان میں بھارتی حکام پر اس حوالے سے مزید آگاہی کے لئے بھی زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا کی بڑی اقوام میں سے ایک ہے اور وہ ان خطرات کے آگے بے بس رہنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

ویب سرفنگ ٹھریٹ عام طور پر متاثرہ ویب سائٹ پر سرفنگ کرنے کے دوران واقع ہوتی ہے اس میں عام طور پر صارف کو بھی آگاہی نہیں ہوتی ۔ اس میں عام طور پر پلگ ان اور براوزر میں موجود کمزوریوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

 روسی کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرز کے حملوں یا تھریٹ سے تحفظ کیلئے انٹرنیٹ کی سطح پر سیکیورٹی حل کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ حملوں عام طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ہوتے ہیں ، اسلئے ان کو براوزرز کی اپ ڈیٹس کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں اس طرز کے حملوں سے بچاو کیلئ ویب سائٹ کی سطح پر اینٹی وائرس کو بھی موثر قرار دیا گیا ہے۔

Source: Zee News

loading...
loading...