کیورا ویب سائٹ کے دس کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری

website

کیورا سے دس کروڑ لوگوں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔ کیورا نے اس حوالے سے تصدیق بھی کی ہے۔ بیان میں کیورا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی ویب سائٹ سے غیر مجاز رسائی کے ذریعے سے سو ملین صارفین کا ڈیٹا چرا لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چوری ہونے والے ڈیٹا میں نام، ایمیل ایڈریس، پاسورڈ اور دیگر متعلقہ نیٹ ورک کی معلومات  شامل ہیں۔

تاہم بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ صارفین کا ڈیٹا بچانے کیلئے فوری طور پر ان کو لاگ آوٹ کردیا گیا۔

کیورا  حکام کے مطابق متاثرہ صارفین کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کا عمل جاری ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

تاہم بیان کے مطابق ان صارفین کا ڈیٹا اس سے متاثر نہیں ہوا ہے جن کے سوال  وجواب گمنام انداز میں لکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کیورا ویب سائٹ کا آغاز دوہزار نو میں فیس بک کے دو سابق ملازمین کی جانب سے کیا گیا تھا۔

Source: Zee News

loading...
loading...