دنیا کا طاقتور ترین فون فروخت کیلئے پیش

Untitled-1

دنیا کا طاقتور ترین فون لانچ کر دیا گیا ہے، جو بنیادی طور پر ایک گیمنگ فون ہے۔

گیجٹس ناؤ کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق  Asus ROGنامی اس فون کی قیمت 69 ہزار 999 بھارتی روپے (تقریباً 1لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کے ساتھ یہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اور ہواوے میٹ 20 پرو کے مقابلے پر آگیا ہے۔

Asus ROG میں90 ہرٹز کے ساتھ 6 انچ کا مکمل ایچ ڈی AMOLED ڈسپلے نصب کیا گیا ہے اور aسمارٹ فونز کی تاریخ میں پہلی بار اس فون میں 2 چارجنگ پوائنٹ رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ واحد فون ہے جس میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک لگایا گیا ہے۔ اس میں گیمنگ موڈ (Mode)ہے جو فون کے  UI کو کلی طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔

اس میں کوالکوم aسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر، 8 جی بی ریم، 128 جی بی aسٹوریج، مائیکروکارڈ سپورٹ اور 4000 mAh بیٹری لگائی گئی ہے, جو انتہائی تیزی کے ساتھ ری چارج ہو سکتی ہے۔

اس میں نصب بیک کیمرا 12 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل ہے۔ یہ فون بین الاقوامی سطح پر بھی فروخت کیلئے پیش کیا جا چکا ہے۔

loading...
loading...