مائیکروسافٹ کا فولڈیبل اسمارٹ فون کب مارکیٹ میں آئے گا؟ جانیئے

microsftimage

مائیکروسافٹ کا فولڈیبل اسمارٹ فون اینڈرومیڈا دوہزار انیس تک مارکیٹ میں آجائے گا۔ صحافی نے اپنی ایک کتاب میں کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی فولڈیبل یہ سرفیس ڈیوائس دوہزار انیس تک مارکیٹ میں آجائے گی۔ کتاب میں سرفیس برانڈ کو بنانے اور اس کی مزید تفصیلات ظاہر کی گئی ہیں ۔

سرفیس فون استعمال کرنے والے شائقین نے ایک پٹیشن سے متعلق مہم چلائی تھی مہم میں مائیکروسافت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اس ڈیوائس کو روکنےیا بند کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کو تبدیل کرے۔

تاہم اب اس کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فولڈیبل ڈیوائس  آئندہ سال مارکیٹ میں آجائے گی۔

کتاب میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فولڈیبل ڈیوائس  کاقد عام دیگر ٹیبلٹ یا موبائل فون سے کچھ بڑا ہوگا۔

کمپنی اپنی ڈیوائس کو انقلابی سمجھتی ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ ماہ فولڈیبل اسمارٹ فون کی نمائش کی تھی۔ تاہم باضابطہ طور پر یہ فون دوہزار انیس کے پہلی سہہ ماہی میں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

چینی کمپنی ہوائے بھی اسہی طرز کا اسمارٹ فون تیار کررہی ہے۔

Source: Zee News

loading...
loading...