اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بیٹر ی کے مسئلے کا حل  

samsung-galaxy-s9-android-pie-update-rollout-800x480

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین  کے لئے بیٹری  کے مسئلے کا حل بتا دیا گیا۔اینڈرائیڈ موبائل  صارفین کے لئے بیٹری کی پریشانی کا حل مل گیا ہے اور باقاعدہ گوگل نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔ کمپنی کے مطابق اگر صارفین  ڈارک تھیم کا استعمال کریں تو موبائل کی بیٹری  کم خرچ ہوتی ہے اور  اسی وجہ سے موبائل زیادہ دیر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گوگل نے اپنے ڈویلپر سے یہ سوال کیا کہ وہ کیا کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے موبائل  کی بیٹری کم خرچ ہو  جس  پر ڈویلپر کی جانب سے اس بات کا بتایا گیا کہ ڈارک تھیم میں موبائل کی بیٹری لائف بڑھ جاتی ہے۔

ڈارک تھیم کو استعمال کرنے سے  موبائل کی  تمام  چیزیں ڈارک ہوجاتی ہیں  اور موبائل کی بیٹری  43 فیصد کم استعمال ہوتی ہے  اور موبائل میں اگر یوٹیوب کو وائٹ موڈ میں استعمال کیا جائے تو بھی موبائل بیٹری تیزی سے گر جاتی ہے ۔

loading...
loading...