ایک موبائل میں 2 واٹس ایپ کس طرح استعمال کیے جائیں؟

Use-2-WhatsApp-in-dual-sim-phone

آج کل موبائل میں ڈیول سم فیچر بہت عام ہوگیا ہے اور ذیادہ تر لوگ ایک نمبر فیملی اور ایک کام کے لئے رکھتے ہیں اور جب سے اسمارٹ فونز متعارف کروائے گئے ہیں تو صارفین چاہتے  ہیں  کہ اس میں ایک وقت میں 2  واٹس ایپ  چل سکیں  تو اسکے لئے صارفین کافی پریشان نظر آتے ہیں تو اسکا آسان ساحل ہے جس کی مدد سے صارفین ایک موبائل میں 2 واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں ۔

اینڈ رائیڈ

بہت سی موبائل کمپنیوں نے ڈیو ل اسپیس کا فیچر متعارف کروادیا ہے جس سے صارف اس فیچر کو موبائل میں کھول کر ایک وقت میں 2 واٹس ایپ استعما ل کرسکتے ہیں  الگ الگ کمپنیوں کے الگ الگ طریقے کار ہے ۔

سام سنگ

سام سنگ نے اپنے نئے   آپریٹنگ سسٹم میں ڈیول اسپیس کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کو آپ موبائل کی سیٹینگ میں جا کر  ایڈوانس فیچر میں جاکر  ڈیول میسنجر کو آن کرسکتے ہیں ۔

ای ایم یو آئی/ہواوے

ہواوے کے موبائل میں بھی اس سے ملتا جلتا فیچر ہے جس سے صارفین ایک موبائل میں 2 ایک جیسی ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں اس فیچر کو کمپنی نےٹوئن ایپ کا نام دیا ہے ۔

دیگر موبائل کمپنیاں

جن صارفین کے پاس  اس فیچر کی سہولت موجود نہیں ہے وہ پلے اسٹور   سے پیرالل اسپیس یہ ڈیول ااسپیس کی ایپ کے ذریعے اس فیچر  کو استعمال کرسکتے ہیں جو کے بغیر کسی قیمت کی ادائیگی سے آپ کو مل سکتی ہے۔

آئی فون صارفین

آئی فون صارفین  کے لئے فل حال اس سروس سے متعلق کوئی ایپ نہیں ہے اور مستقبل میں بھی  اس فیچر کے آنے کی توقع نہیں  ہے ۔

loading...
loading...