ہیکرز کی بارہ کروڑ فیس بک صارفین کے اکاونٹس تک رسائی

facebookimagee

ہیکرز نے فیس بک کے بارہ کروڑ صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل کرلی۔ہیکرز نے فیس باک صارفین کے ایک سو بیس ملین اکاونٹس تک رسائی حاصل کرلی ۔اور اب تک ہیکرز نے بھتے کیلئے صارفین کے اکیاسی ہزار پیغامات جاری کردیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیک ہونے والے زیادہ تر فیس بک صارفین کا تعلق یوکرین اور روس سے ہے جبکہ اس میں بعض اکاونٹس برطانیہ، برازیل سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے اکاونٹس تک  رسائی کیلئے دس سینٹ پر اکاونٹس کا اشتہار دیا گیا تھا تاہم بعد میں یہ آن لائن اشتہار ہٹادیا گیا۔

ہیک ہونے والے ان پیغامات سے متعلق سب سے پہلا انکشاف ستمبر میں سامنے آیا تھا اور معلوم ہوا تھا کہ یہ پیغامات ایک براوزر ایکسٹیشن کے ذریعے سے حاصل کیے گئے تھے۔

فیس بک کی پروڈکٹ منیجمنٹ کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس براوزر ایکسٹینشن کے بنانے والوں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تاکہ یہ ایکسٹینشن دوبارہ گوگل اسٹورز پر دستیاب نہ ہو۔

اکتوبر میں بھی فیس بک انتظامیہ کی جانب سے یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ ہیکرز نے پانچ کروڑ اکاونٹس تک رسائی حاصل کرلی تھی۔

ڈیجیٹل ٹرینڈز کی جانب سے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی براوزر ایکسٹینشن کو ڈاون لوڈ کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ اس کا بنانے والا کون ہے اور اسکا ذریعہ قابل اعتماد ہے یا نہیں۔

Source: ndtv.com

loading...
loading...