دس لاکھ لوگ فیس بک چھوڑ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گزشتہ تین مہینوں  میں یورپ کے دس لاکھ لوگوں نے فیس  بک کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

امریکی انتخابات میں روسی ہیکرز کی مبینہ مداخلت، جعلی خبروں ، اکتوبر میں بڑے سائبر حملے اور  صارفین کی ذاتی معلومات چرائے جانے  جیسے  سکینڈلز کا سامنا کرنے والی فیس بک کمپنی  کے ستارے تاحال گردش میں ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق، روزانہ  فیس  بک استعمال کرنے والے یورپی لوگوں کی تعداد  279 ملین سے گر کر 278 ملین، جبکہ ماہانہ لاگ آن کرنے والوں کی تعداد 376 ملین سے گھٹ کر 375 ملین ہو گئی ہے۔

برطانی ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ میں شائع ہونے والی خبر میں مزید بتایا گیا کہ  یورپ کے برعکس دنیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد میں بدستور اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ہر مہینے 2۔2 ارب لوگ اس پلیٹ فارم کو استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جعلی خبروں کے سکینڈل کے  بعدسخت تنقید برداشت کرنے والی کمپنی  فیس بک نے  وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر مشکوک مواد کی روک تھام کیلئے  ہزاروں ماہرین بھرتی کرے گی۔

 تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ فیس بک اپنے اس وعدے کی پاسداری میں سنجیدہ ہے کیوں کہ کمپنی کے ملازمین کی تعدادرواں سال ستمبر کے آخر تک 33000 ہو چکی ہے ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔


loading...
loading...