فیس بک پر ہیکرز کا حملہ، 5کروڑ لوگ متاثر

fb

ہیکرزکےحملے سے پانچ کروڑ فیس بک صارفین  متاثرہوگئے۔فیس بک انتظامیہ  کا کہنا ہےکہ اکاؤنٹس کی سیکورٹی کےانتظامات کرلئے۔ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فیس بک کے مطابق اس کے پانچ کروڑ افراد کو اس کے’ویو ایز’ کے فیچر سے نشانہ بنایا گیا،جس میں لوگ اپنےاکاؤنٹ کا پبلک ویو دیکھ سکتے ہیں۔
اس ہیکنگ اٹیمپٹ سے پانچ کروڑفیس بک صارفین متاثرہوئے۔

حملے کے بعد فیس بک نے احتیاط مزید نو کروڑ صارفین کو لاگ آؤٹ کردیا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ ان کی سائبر سیکورٹی میں بریک ڈالنے والا کون ہے تاہم انہوں نے حفاظتی اقدامات کرلئے ہیں۔جبکہ قانونی کارروائی کیلئے اداروں کو بھی رپورٹ کردی گئی ہے۔

loading...
loading...