گوگل کے متعلق 9 دلچسپ حقائق

goo

دنیا کا سب سے تیز ترین سرچ انجن”گوگل” بیس برس کا ہوگیا ۔ لیکن اُس سے متعلق نو اہم معلومات آج بھی سب کو حیران کرنے کیلئے کافی ہیں۔

گوگل سے متعلق دلچسپ باتوں میں سب سے پہلے اُس کا نام حیران نام ہے۔جواصل میں ریاضی کی اصطلاح”گوگول” کی غلط ہجےہے۔

گوگل کے مشترکہ بانی لیری پیج اور سرجی برِن نے گوگل کا نام ‘بیک رب’ بھی رکھا تھا۔

گوگل کریں اور خود جان لیں۔ “askew”گوگل صرف سرچ انجن ہی نہیں فن بھی ہے۔اگریقین نہیں آتا توانگریزی لفظ

گوگل کمپنی ماحول دوست بھی ہےاسی لیے اس ہیڈکوارٹرزمیں گھاس کاٹنے کی مشین کے بجائےبکریاں رکھی گئی ہیں۔

گوگل 2010 سےاب تک اوسطاً ہرہفتے ایک کمپنی خریدرہا ہے۔

سب سے پہلا گوگل ڈوڈل 30 اگست 1998 میں استعمال کیا گیا جو محض یہ پیغام تھا کہ  گوگل کے مالک دفتر میں نہیں ہوں گے۔

سال 1999 میں لیری اور سرجی گوگل کو دس لاکھ ڈالر میں فروخت کرنا چاہتے تھےلیکن خریدارکوئی نہیں تھا تاہم اس وقت گوگل کی قدر300 بلین ڈالر سے زائد تھی۔

ابتدا میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ کمپنی کا کوئی دفتر کھانے کی جگہ سے 60 میٹر سے زیادہ کے فاصلے پر نہیں ہوگا۔تاہم آج گوگل ملازمین کو مختلف قسم کے کھانوں اور بہترین کافی تک رسائی حاصل ہے۔

گوگل کمپنی میں پرانے ملازمین کو گوگلرز کہا جاتا ہے جبکہ نئے ملازمین کو نوگلرز کہا جاتا ہے۔

loading...
loading...