نئے مہنگے آئی فونز خریدنے سے قبل انکی یہ خامی جان لیں

ipp

حال ہی میں مارکیٹ میں آنے والے آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس حد درجہ مہنگے ہیں لیکن اتنا مہنگا فون خریدنے کے بعد بھی آپ کے خرچے ختم نہیں ہوں گے۔

مشہور ریویو سائٹ ٹامز گائیڈ نے آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کی بیٹری کے متعلق ریویو پیش کیا جس نے ماہرین کے خدشات کی تصدیق کردی۔

ریویو سائٹ نے بتایا کہ حال ہی میں آنے والے نئے آئی فونز کی بیٹری ٹائمنگ گزشتہ برس کے آئی فون ٹین سے کم ہے۔

مزید یہ کہ نئے آنے والے کسی بھی فون کی ٹائمنگ آئی فون 8 پلس کے قریب بھی نہیں۔ آئی فون 8 پلس کی بیٹری ٹائمنگ 11 گھنٹے 16 منٹس تھی۔

کیے جانے والے ان ٹیسٹ نے ایپل کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئی فون ٹین ایکس کی بیٹری ٹائمنگ ٹین سے 30منٹ زیادہ اور آئی فون ٹین ایس میکس کی بیٹری ٹائمنگ آئی فون ٹین سے 1.5گھنٹے زیادہ ہے۔

گوگل، سام سنگ، ون پلس اور ہواوے سب بآسانی نئے آئی فونز پر سبقت لےگئے ہیں۔ ہواوے کا پی 20پرو کی بیٹری ٹائمنگ آئی فون ایکس ایس میکس سے چار گھنٹے زیادہ ہے۔

ایپل نے آئی فون ٹین ایس بیٹری کے کنارے کاٹے ہیں جس کی وجہ سے اس کی بیٹری ٹائمنگ آئی فون ٹین کم ہے۔ جبکہ آئی فون ٹین ایس میکس کی بیٹری کپیسٹی ہواوے پی 20پرو اور گلیکسی نوٹ 9 سے 20فیصد کم ہے۔

Forbes بشکریہ

loading...
loading...